جمعرات,  22 اکتوبر 2026ء
صوبائی وزیر و وائس چیئرپرسن او پی سی پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی زیرِ صدارت ای-کھلی کچہری کاانعقاد

رپورٹ: شیخ اعجاز افضل

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فرداً فرداً سنے، متعلقہ افسران کو بروقت ازالے کی ہدایات جاری

لاہور: صوبائی وزیر و وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی زیرِ صدارت اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے ای-کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر او پی سی حمیرا اکرام، ڈائریکٹر ایڈمن عامر احمد خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ای-کھلی کچہری کے دوران بیرسٹر امجد ملک نے بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل فرداً فرداً سنے اور پراپرٹی ڈسپیوٹس سمیت مختلف شکایات پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے ای-کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورم ان کے لیے امید کی کرن بن چکا ہے، جہاں ان کی شکایات براہِ راست سنی جاتی ہیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

شرکاء نے ای-کھلی کچہری کے طریقۂ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

مزید خبریں