جمعه,  23 اکتوبر 2026ء
خاتون صحافی کو ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ٹک ٹاکر شاہزیب سیالکوٹی گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): خاتون صحافی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر شاہزیب سیالکوٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کے آئی فون سے مبینہ توہین آمیز ویڈیو بھی برآمد ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر مختلف افراد کی روسٹنگ کرنے اور متنازع ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے کے ساتھ مالی فوائد بھی حاصل کرتا تھا۔

این اسی سی آئی اےکی کارروائی، 35 ارب کے جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

متعلقہ حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ویڈیو کی نوعیت، اسے اپ لوڈ کرنے کے حالات اور خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کے الزامات کا جائزہ لیا جاسکے۔ تاہم، ملزم کے خلاف عائد الزامات کی حتمی تصدیق قانونی کارروائی اور شواہد کی بنیاد پر ہوگی۔

مزید خبریں