جمعه,  23 اکتوبر 2026ء
سعودی عرب میں ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن کی سرگرمیوں کا آغاز

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے افتتاحی تقریبات کے سلسلے میں ابوبکر سالم اسٹیج پر شاندار میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لبنان کے معروف گلوکار فضل شاکر سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔ کنسرٹ میں ہزاروں سعودی اور غیر ملکی شہریوں نے شرکت کی اور موسیقی سے محظوظ ہوئے۔

ریاض سیزن کے آغاز پر منعقدہ میوزیکل کنسرٹ میں آرکسٹرا نے اپنی شاندار دھنوں سے حاضرین کو مسحور کیا، جبکہ معروف لبنانی گلوکار فضل شاکر نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا۔ ان کی پرفارمنس پر شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ریاض سیزن کے آغاز کی خوشی میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کھیلوں کے مختلف مقابلوں، میوزیکل کنسرٹس اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ثقافتی پروگرام بھی سیزن کا حصہ ہوں گے، جن کے ذریعے مختلف ملکوں کی ثقافت، روایات اور فنون کو اجاگر کیا جائے گا۔

مزید خبریں