اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا۔
توجہ دلاؤنوٹس کے متن کے مطابق لائبہ اعجاز کیس کے ملزم کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیاگیا، ملتان میں ملزم توقیرکوبھی پولیس مقابلے میں ماردیا گیا، پولیس ڈپارٹمنٹ کو ساختی،سیاسی اور انتظامی مسائل کا سامنا ہے۔
قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی: پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا مؤقف ہے کہ قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کمزور ہو رہا ہے، دھمکیوں، ناقص عوامی خدمات، بدعنوانی تاثر کے باعث عوام کا پولیس پراعتماد متاثر ہوا۔











