هفته,  27 جولائی 2024ء
گوجرانوالہ:پی ٹی آئی کے پوسٹر لگانے والے نوجوان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) محلہ بیکوپور میں نامعلوم افرادنے پی ٹی آئی کے آزاد امیدارکے پوسٹرلگانے والے نوجوان پر فائرنگ کردی۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹر لگاتے وقت نامعلوم افراد نے گوجرانوالہ کے علاقے محلہ بیکو پور میں نواجوان پر فائرنگ کردی۔

نوجوان کو پائوں پر گولی لگنے کے بعد مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی نوجوان پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار مبین عارف جٹ کے پوسٹر لگا رہے تھے۔فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ مبین عارف جٹ این اے 78 سے خرم دستگیر کے مدمقابل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News