منگل,  22  ستمبر 2026ء
پاک میڈیا فورم کا سالانہ اجلاس، نئے عہدیداران کا اعلان، وقار نسیم وامق متفقہ طور پر صدر منتخب

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاک میڈیا فورم کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فورم کی تنظیمی کارکردگی، آئندہ کے لائحہ عمل، صحافتی سرگرمیوں اور فلاحی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے فورم کے نئے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔

اجلاس کے بعد پاک میڈیا فورم کے نومنتخب عہدیداران کا باقاعدہ اعلان کیا گیا، جن میں چیئرمین الیاس رحیم
وائس چیئرمین ذکاء اللہ محسن، صدر وقار نسیم وامق، نائب صدر حسیب علی گوندل، سیکرٹری جنرل اجمل حسین منہاس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اعوان شامل ہیں۔

نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک میڈیا فورم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنایا جائے گا، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل، باہمی اتحاد و یکجہتی، فلاح و بہبود اور ذمہ دارانہ و مثبت صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

پاک میڈیا فورم کے عہدیداران نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پاک میڈیا فورم کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے صحافتی برادری کے لیے ایک مضبوط اور مثبت پلیٹ فارم کے طور پر فورم کے کردار کو مزید وسعت دے گی۔

مزید خبریں