منگل,  22  ستمبر 2026ء
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل

پشاور(روشن پاکستان نیوز)  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

پشاور: اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، گھروں میں نشہ آور گولیاں بنانے والے 2 نیٹ ورک پکڑے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو سرحدی انتظامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی جب کہ  اس دوران فیلڈ مارشل نے فارمیشنز کو چوکس رہنے اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینےاور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں