واشگنٹن(روشن پاکستان نیوز) وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے نیا چینل لانچ کردیا۔
وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کردیا جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر، اہم بیانات اور انتظامیہ کی نمایاں ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔
صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح پہلی بار 29 فی صد رہ گئی
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق ٹرمپ ٹی وی رئیل ٹائم میں اپ ڈیٹ اور 24 گھنٹے نشر ہوگا، اس کی نشریات یوٹیوب اور وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ نے گزشتہ دنوں سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد اب امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔











