نیو یارک(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہم راہ ہیں۔
وزیراعظم 25 ستمبر 2026 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں عالمی امور، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر بات کریں گے۔
ستائس منٹ پرواز اور 5 ڈالر خرچ، نیویارک میں ای جہاز کی اڑان نے سب کو حیران کر دیا
اس کے علاوہ وزیر اعظم کی نیویارک میں مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات ہو گی۔











