منگل,  22  ستمبر 2026ء
صدر ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح پہلی بار 29 فی صد رہ گئی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح اُن کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فی صد سے نیچے گر کر 29 فی صد رہ گئی ہے۔

امریکن ریسرچ گروپ کے سروے کے مطابق معیشت پر مثبت آرا صرف 26 فی صد رہیں، جب کہ 72 فی صد لوگوں نے کہا کہ امریکی معیشت خراب ہو رہی ہے۔

سروے میں 68 فی صد ووٹرز نے ٹرمپ کے کام سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ معیشت کے انتظام پر 71 فی صد نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔ماہرین کے مطابق مہنگائی اور روزمرہ کی قیمتوں میں اضافہ اس کمی کی بڑی وجہ ہے۔ ایران جنگ کے بعد سے اقتصادی مایوسی مزید بڑھی ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر نیویارک ظہران ممدانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ایران جنگ کے حوالے سے اہم اجلاس کریں گے، انھوں نے کہا کبھی کبھی مثبت نتائج کے برعکس منفی نتیجہ سامنے آ جاتا ہے، لیکن جہاں تک جنگ کا تعلق ہے، ہم نے بہت اچھا کام کیا ہے، ایران کے حالات اچھے نہیں۔

ٹرمپ نے امریکی اے آئی فورس بنانے کا اعلان کر دیا

دوسری طرف اقوام متحدہ کے اجلاس کے تناظر میں نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر اپنی تنقید مزید سخت کرتے ہوئے انھیں جنگی مجرم قرار دیا، تاہم ساتھ ہی تسلیم کیا کہ ان کے پاس نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں، جیسا کہ انھوں نے میئر کی انتخابی مہم کے دوران ایسا کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید خبریں