لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے نواحی علاقے منہالہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
مظفرآباد میں آئی ایس آئی کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے منسلک 5 افراد گرفتار
پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کے تنازع پر تلخ کلامی کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا، جس کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔











