جمعرات,  30 جولائی 2026ء
برطانیہ: بریڈفورڈ میں 22 سالہ نوجوان پراسرار واقعے میں جان کی بازی ہار گیا

 بریڈفورڈ(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں 23 جولائی کی رات پیش آنے والے ایک پراسرار واقعے میں 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق رات 10:23 بجے انہیں یارکشائر ایمبولینس سروس کی جانب سے اطلاع ملی کہ یارک اسٹریٹ پر ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں موجود ہے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے بعد ویسٹ یارکشائر پولیس اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایگزیکٹو (HSE) نے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ نوجوان کی ہلاکت کی اصل وجوہات اور حالات کا تعین کیا جا سکے۔

لندن سمیت برطانیہ کے 7 علاقے خشک سالی سے متاثرہ قرار

پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق معلومات موجود ہوں تو وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔ فی الحال واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں