اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں ایک بیوہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ نامعلوم چور ان کے گھر کی چھت سے لاکھوں روپے مالیت کا سولر سسٹم چوری کرکے فرار ہوگئے، تاہم واقعے کے کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔
درخواست کے مطابق، واقعہ 27 اور 28 جولائی 2026 کی درمیانی شب پیش آیا، جب نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور چھت پر نصب سولر سسٹم، انورٹر، دو بڑی بیٹریاں اور دیگر سامان کھول کر لے گئے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کے فوری بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی، لیکن اس کے باوجود تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری مقدمہ درج کرکے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جائے تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔
ڈی آئی خان: پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا، بی ڈی ایس انچارج زخمی، ہینڈ گرنیڈ پھٹ گئے
بیوہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ او ان کی فریاد نہیں سن رہے، جس کے باعث وہ انصاف سے محروم ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر فوری قانونی کارروائی اور ان کے چوری شدہ سامان کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے۔











