پیر,  23 نومبر 2026ء
اسلام آباد میں نوجوان مبینہ طور پر اغوا، والد نے پولیس سے بازیابی کی اپیل کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹو (I-2) میں ایک 20 سالہ نوجوان کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر والد نے تھانہ آبپارہ پولیس سے فوری کارروائی اور بیٹے کی بازیابی کی درخواست کردی۔

درخواست گزار الیاس صبح کے مطابق، ان کا بیٹا ارسلان گزشتہ رات تقریباً 9 بجے گھر کے باہر کھوکھے پر کھڑا تھا کہ اسی دوران ایک سفید رنگ کی نامعلوم گاڑی وہاں پہنچی۔ درخواست کے مطابق گاڑی سے اترنے والے افراد ارسلان کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی انتظار کیا، تاہم بیٹا واپس گھر نہیں آیا۔ انہوں نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں اور اسے بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

شہزاد ٹاؤن میں بیوہ خاتون کا سولر سسٹم چوری، پولیس پر ایف آئی آر درج نہ کرنے کا الزام

درخواست گزار کے مطابق وہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) میں ملازمت کرتے ہیں اور اپنے بیٹے کی گمشدگی پر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور کارروائی کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں