هفته,  23 نومبر 2024ء
بڑی سیاسی جماعت کے 2 اہم رہنما سینیٹ الیکشن سے دستبردار، دیکھیں تفصیل

کراچی (روشن پاکستان نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عبدالرؤف صدیقی اور نجیب ہارون بھی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر آنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ پارٹی کا فیصل واوڈا کی حمایت کا فیصلہ درست ہے۔

عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا سے ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں، ان سے پوچھا جائے کہ وہ ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں یا نہیں۔

علاوہ ازیں نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کے پہلے صدر تھے، 2018 میں الیکشن لڑا، 20 ماہ بعد پتہ چلا کہ پارٹی راستے سے بھٹک رہی ہے، استعفیٰ دے دیا۔

نجیب ہارون نے کہا کہ 6 جنوری سے ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں گے۔

مزید خبریں