جمعه,  04  ستمبر 2026ء
حالیہ جنگ میں دشمن کے 370 سے زائد طیاروں کو نشانہ بنایا: ایرانی فضائیہ کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی فضائیہ کے دفاعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی فضائی دفاعی فوج نے 370 سے زائد دشمن طیاروں کو نشانہ بنایا جبکہ متعدد طیاروں اور ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق 12 روزہ جنگ کے تجربات سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ایران نے اپنی فضائی دفاعی کمزوریوں کی نشاندہی کی اور 28 فروری کو شروع ہونے والی دوسری جنگ سے قبل دفاعی نظام کو مزید مضبوط کیا۔

ایران ایٹمی طاقت بننے سے بس دو ہفتے دور تھا، اسی لیے کارروائی کی، ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ دشمن کو یقین تھا کہ جنگ کے پہلے ہی روز وسیع حملوں کے ذریعے ایران کے تمام فضائی دفاعی ریڈارز کو تباہ کردیا گیا ہے تاہم ایرانی فضائی دفاع نے دشمن کے طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنا کر ان کے اندازوں کو غلط ثابت کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو روز کے دوران خلیج فارس کی حدود میں ایک امریکی MQ-9 اسٹریٹجک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں