جمعه,  04  ستمبر 2026ء
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کیخلاف 24 گھنٹوں کے دوران ضلع مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 36 دہشتگر دوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگردی ہلاک، 6 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ شعبان میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا جہاں 26 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ، دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم موقع پر ہی تباہ کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا،  سبی کے علاقے بھاگ میں بھی بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 72 گھنٹوں میں بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 48 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

مزید خبریں