اتوار,  06  ستمبر 2026ء
پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے سے 10 دن قبل کس کی کال آئی؟ علی امین گنڈاپور نے بتا دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے سے 10 دن پہلے خٹک صاحب کی کال آئی کہ آئیں ملتے ہیں۔

پروگرام ’الیونتھ آور‘ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسپیکر کے گھر کے سامنے چھوٹے پارک میں خٹک صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں مان رہے آپ انہیں مناؤ، خٹک نے بتایا کہ باجوہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ ایکسٹینشن دے دو ان کو این آر ے دو پھر سب ٹھیک ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مولانا صاحب کا جب دھرنا ختم ہوا تو اس شام کو مولانا صاحب  اور باجوہ صاحب کی میٹنگ ہوئی تھی، نومبر 2020 میں مائنس بانی پی ٹی آئی پر کام شروع ہوگیا تھا اور یہ بات کچھ لوگ جانتے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنت بیرون ملک چل رہا ہے اسے چلانے والے جو چاہتے ہیں اپنی مرضی سے کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والوں کو یہاں سے بھی ڈکٹیٹ کیا جاتا ہے، ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والوں کو جس کے لیے لکھنا ہوتا ہے لکھ دیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں علی امین نے کہا کہ مولانا صاحب سے یہی کہا تھا کہ حق پر آجائیں اور مخصوص نشستیں چھوڑ دیں، ان کے ساتھ میرا سیز فائر پہلے سے ہی ہے، مولانا اس تحریک پر ہمارے ساتھ آنے کو تیار ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مزید خبریں