واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل گزر رہا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی بحری جہاز امریکی ناکہ بندی توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ تباہ کردی گئی ہے، ہم نے سیکھ لیا ہے کہ ایرانیوں پر بھروسا نہیں کیا جاسکتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرپائے گا۔
ایران نے گزشتہ ہفتے ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ڈرونز اور میزائل حملے کیے: ٹرمپ کا دعویٰ
دوسری جانب ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ہمارے مضبوط دفاع کے باعث دشمن مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنگ کا سایہ محض سفارت کاری سے ختم نہیں کیا جاسکتا، جنگ کے خطرے کو صرف جنگ لڑکر بھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔
ایران عالمی طاقتوں کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران تین بڑی طاقتوں کے اجلاس میں شریک نہ ہونے کے باوجود فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔











