پیر,  23 نومبر 2026ء
امریکی کمپنی اینوڈیا نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ سی ای او کے عہدے پر بحال کر دیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی چپ ساز کمپنی اینوڈیا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے جینسن ہوانگ کو فوری طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے پربحال کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ غیر معمولی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے تحت سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل جینسن ہوانگ کے مبینہ چینی جاسوس سمیت دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات کے انکشافات سامنے آئے تھے۔

جینسن ہوانگ کی بحالی کے اعلان کے بعد پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں اینوڈیا کے حصص کی قدر میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق جینسن ہوانگ کی واپسی ملازمین، شیئر ہولڈرز اور کاروباری شراکت داروں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے ساتھ ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد عمل میں آئی ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ جینسن ہوانگ کو دوبارہ اس اعلیٰ عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اینوڈیا کے چیئرمین ہاروی جونز  نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ دباؤ کے باوجود کمپنی جینسن ہوانگ کو دوبارہ ملازمت پر نہیں رکھے گی۔

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بورڈ کا جینسن ہوانگ کو واپس لانے کا فیصلہ اینوڈیا پر ان کے گہرے اثر و رسوخ کو اجاگر کرتا ہے اور اس بات پر سوالات اٹھاتا ہے کہ دنیا کی قیمتی ترین کمپنیوں میں سے ایک اب بھی اپنے شریک بانی پر کس حد تک انحصار کرتی ہے۔

اینوڈیا کے بورڈ نے کہا ہے کہ وہ جینسن ہوانگ کی صاف گوئی اور قائدانہ صلاحیتوں سے مطمئن ہے اور سینیئر امریکی سرکاری حکام کی رائے لینے کے بعد بورڈ کو جینسن ہوانگ کی واپسی سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نظر نہیں آتا۔

امریکہ ایران سے آخر کیا چاہتا ہے؟ مارکو روبیو نے واضح کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اینوڈیا کے بورڈ کی جانب سے جینسن ہوانگ کو سی ای او بحال کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی واپسی سے امریکی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’اینوڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جینسن ہوانگ کو سی ای او کے عہدے پر واپس لانے کا درست فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکومت کے پاس یہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ جینسن کی اینوڈیا میں واپسی سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہے‘۔

خیال رہےکہ جینسن ہوانگ نے 12 نومبر کو دو خواتین کے ساتھ  تعلقات کے انکشافات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان خواتین میں ایک ایسی کاروباری خاتون بھی شامل تھیں جن پر امریکی حکام چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ظاہر کرتے ہیں تاہم چین اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

جینسن ہوانگ کی بحالی کے لیے چلائی گئی ایک پٹیشن پر ایلون مسک سمیت ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کیے تھے جینسن ہوانگ کے لیے غیر معمولی طور پر مضبوط حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید خبریں