نیو دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں پناہ لینے والی بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔
شیخ حسینہ واجد کے ترجمان نے برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو بنگلا دیش واپسی کا پروگرام ہے، شیخ حسینہ نے واپسی کے لیے بنگلا دیشی حکومت سے فضائی سفر کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی
ترجمان نے مزید بتایا کہ حسینہ واجد کی واپسی ممکن بنانا انہیں غیرآئینی طور پر ملک بدر کرنے والی حکومت کی ہی ذمہ داری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے معاملے پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا۔
شیخ حسینہ واجد طلبہ کے حکومت مخالف احتجاج پر اقتدار چھوڑ کر 2024 میں بھارت فرار ہوگئی تھیں۔











