پیر,  23 نومبر 2026ء
سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان درخواست پر جواب جمع کروانے کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ

جسٹس ارباب محمد طاہر  نے غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مزید  سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں