منگل,  24 نومبر 2026ء
برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیتھرین کی نورفولک رہائش گاہ میں چوری کے شبے میں دو افراد گرفتار

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی پولیس کے مطابق سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کی  رہائش گاہ میں چوری اور غیر قانونی داخلے کے شبہے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نورفولک پولیس نے بتایا کہ انہیں پیر کی شام 6 بجے سے کچھ دیر قبل ’اینمر ہال‘ نامی اس رہائش گاہ میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

پولیس نے علاقے کی تلاشی کے لیے سراغ رساں کتوں، ڈرونز اور ایک ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کیں اور اسٹیٹ کے اندر سے دو افراد کو گرفتار کر لیا جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کے وقت رہائش گاہ خالی تھی اور وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ دوسری جانب شاہی محل کینسنگٹن پیلس نے کہا کہ وہ سکیورٹی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔

برطانیہ میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح 3.6 فیصد ریکارڈ

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین (پرنس اور پرنسس آف ویلز) اینمر ہال میں مستقل طور پر رہائش پذیر نہیں ہیں تاہم وہ چھٹیوں کے دوران اس اسٹیٹ کو بطور تفریح گاہ استعمال کرتے ہیں۔

10 بیڈرومز پر مشتمل یہ رہائش گاہ ’اینمر ہال‘ شاہی جوڑے کو 2011 میں ان کی شادی کے بعد آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم نے تحفے میں دی تھی۔

سرخ اینٹوں سے بنی جارجیائی طرز کی یہ حویلی نورفولک میں واقع نجی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں موجود ہے اور بادشاہ کی نجی رہائش گاہوں میں سے ایک ’سینڈرنگھم ہاؤس‘ سے تقریباً دو میل مشرق میں واقع ہے جبکہ پرنس اور پرنسس آف ویلز کی مرکزی رہائش گاہ برکشائر  میں ونڈسر کیسل اسٹیٹ میں ہے۔

مزید خبریں