منگل,  24 نومبر 2026ء
اسلام آباد: ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں انسدادِ منشیات کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ہیلتھ سروسز اکیڈمی (HSA) اسلام آباد کے زیرِ اہتمام 24 نومبر 2026ء کو اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے اشتراک سے انسدادِ منشیات کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے فیز ون اینٹی ڈرگ آگاہی پروگرام کے تحت منعقد ہوا۔

تقریب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے نمائندگان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر منشیات اور تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان، اس کے نقصانات، روک تھام اور نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار

سیشن کے دوران شرکاء کو مفید معلومات فراہم کی گئیں اور انہیں ایک صحت مند، محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔

مزید خبریں