هفته,  31 اکتوبر 2026ء
ایپسٹین اور سابق شہزادہ اینڈریو کے دورۂ بالمورل کیسل کی پولیس تحقیقات شروع

لندن(روشن پاکستان نیوز) اسکاٹ لینڈ پولیس نے برطانوی شاہی خاندان کی رہائش گاہ بالمورل کیسل میں جیفری ایپسٹین، گیلین میکسویل اور سابق شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے قیام اور دوروں سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس اسکاٹ لینڈ کے مطابق اسے اس معاملے پر معلومات موصول ہوئی ہیں اور تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ تمام تحقیقات شواہد کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں اور متاثرین کی ضروریات کو مقدم رکھا جائے گا۔ حکام نے جاری تحقیقات کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کا تعلق ان الزامات سے ہے کہ خواتین کو اسکاٹ لینڈ کے شاہی محل بالمورل منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے ان الزامات یا تحقیقات کے ممکنہ جرائم کی تفصیلات کی تصدیق نہیں کی۔

برطانیہ نے اپنی 4 میں سے 3 جوہری آبدوزیں سمندر میں تعینات کردیں، ایک آبدوز ایٹمی ہتھیاروں سے لیس

اطلاعات کے مطابق ایپسٹین اور میکسویل نے 1999ء میں بالمورل کا دورہ کیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی بعض تصاویر میں ایپسٹین اور سابق شہزادہ اینڈریو کو بالمورل کی جائیداد میں ایک ساتھ دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین جنسی جرائم کا مجرم تھا، جبکہ گیلین میکسویل کم عمر لڑکیوں کی جنسی اسمگلنگ کے جرم میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہے۔ سابق شہزادہ اینڈریو نے ایپسٹین سے تعلق کے حوالے سے کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

مزید خبریں