هفته,  31 اکتوبر 2026ء
پی ایف ایف صدر کا انڈر 15 ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے مزید 25 ہزار روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد(محب) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے آذربائیجان میں فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسکواڈ کے ہر کھلاڑی کے لیے اپنی جانب سے مزید 25 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

صدر پی ایف ایف نے یہ اعلان جمعے کی شام آذربائیجان کے شہر باکو میں ٹیم اور آفیشلز کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے دوران کیا۔ اس اضافی انعام کے علاوہ کھلاڑی پہلے ہی دیگر مراعات اور انعامات کے بھی حقدار قرار دیے جا چکے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی مزید تربیت و ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تین ملکی ون ڈے سیریزکا پہلا میچ: پاکستان نے سری لنکا کو37 رنز سے شکست دے دی

اس موقع پر متعدد کھلاڑیوں نے صدر پی ایف ایف کی جانب سے پذیرائی اور حوصلہ افزائی پر اظہارِ تشکر کیا اور مہم کے دوران تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے پر کوچنگ اسٹاف اور ٹیم آفیشلز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں