اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے فیملی کے ہمراہ پاکستان میں اپنی 52 ویں سالگرہ منائی۔
مائیک ہیسن کی فیملی ان دنوں پاکستان آئی ہوئی ہے، سالگرہ کے موقع پر مائیک ہیسن نے اپنی فیملی اور ٹیم کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی اور کیک بھی کاٹا۔
ہیڈ کوچ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ملنے والی نیک خواہشات پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کے موقع پر فیملی کا یہاں ساتھ ہونا شاندار رہا۔
تین ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹ سے باآسانی شکست دے دی
ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن بھی بہت اچھا رہا تھا یہ ایک اچھا دن تھا، مجھے امید ہے کہ کوالٹی پرفارمنس کے ساتھ ہم آج رات جیتیں گے۔
واضح رہے تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔











