جمعرات,  29 اکتوبر 2026ء
جو ہماری سرحد پار کریگا اسے بھرپور جواب دیا جائیگا: گورنر کے پی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو ہماری سرحد پار کریگا اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 13سال میں جو لوگ مسلط تھے، ان سےحساب لینا چاہیے، ہم سے13 دن کا حساب مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے بزدلانہ حملہ کیا، جوبھی ہماری سرحدکو پارکرےگا اسے بھر پور جواب دیا جائےگا۔

وفاقی آئینی عدالت نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی پشاور کی اپیل مسترد کردی، خاتون ٹیچر کے حق میں فیصلہ برقرار

دوسری جانب پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت دیر کالونی اسکول حادثے کی انکوائری رپورٹ پر اہم اجلاس ہوا۔

رپورٹ میں اسکول کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر اسکول مالک کو ذمہ دار قرار دیا گیا جب کہ متعلقہ محکموں کی غفلت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں