اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم نے لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت بڑے شہروں میں ہوائی اڈوں کی توسیع اور سہولیات پر اجلاس میں وزیراعظم نے ائیرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھ کر سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح بنائی جائے، وزیرِ اعظم نے توسیعی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی، کہا ایئرپورٹس توسیعی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اسپین میں ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت
شہبازشریف نے کہا کہ توسیعی منصوبوں کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے، مسافروں کی سفری سہولیات کو بہترین بنانے کیلئے اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ائیرپورٹس پر سفری سہولیات بہتر بنانےکیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات لی جائیں، بہترین کیٹررز کی خدمات لی جائیں ،کھانے پینے کی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔











