هفته,  31 اکتوبر 2026ء
متحدہ عرب امارات میں ٹرک سے ٹکرا کر ایشیائی فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق

ریاض (روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں فوڈ ڈیلیوری کمپنی کیلئے کام کرنے والا ایشیائی موٹر سائیکل سوار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق حادثہ جمعہ کی شب فجیرہ خورفکان روڈ کے علاقے فوز میں رات تقریباً 8 بج کر 5 منٹ پر پیش آیا، موٹر سائیکل سوار سڑک کی ایک ٹریفک لین میں کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

فجیرہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر صالح محمد عبداللہ الدھنہانی کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

بعد ازاں موٹر سائیکل سوار کی لاش شیخ خلیفہ ہسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ متعلقہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔

 اسلام آباد: ای الیون میں مبینہ غیرقانونی شیشہ سینٹرز اور پارٹیاں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات

فجیرہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرولز شعبے کے ڈائریکٹر برگیڈیئر صالح محمد عبداللہ الدھنہانی نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ بالخصوص بھاری گاڑیوں کی آمدورفت والی سڑکوں پر انتہائی احتیاط کریں، سڑک کے کنارے یا ٹریفک لین کے قریب طویل وقت تک کھڑے ٹرک دیگر گاڑیوں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈرائیور محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، رفتار کم رکھیں، اوور ٹیک کرنے سے پہلے سڑک کی صورتحال کا جائزہ لیں اور اچانک لین تبدیل کرنے سے گریز کریں، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اور دیگر توجہ ہٹانے والی سرگرمیاں بھی جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔

مزید خبریں