منگل,  08  ستمبر 2026ء
برطانیہ بھر میں غیر قانونی نمبرپلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لندن(روشن پاکستان نیوز)  برطانیہ بھر میں غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انگلینڈ میں غیرقانونی نمبرپلیٹس کی روک تھام کے لیے نئی پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، نیشنل روڈز پولیسنگ کوآرڈینیشن سینٹر پولیس فورسز کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرےگا۔

حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں کی مدد سے چھپائی گئی نمبر پلیٹس کی نشاندہی کی جائےگی۔

انڈوں سے سالمونیلا کا خطرہ، برطانیہ میں ایک شخص ہلاک، 250 سے زائد متاثر

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی نمبرپلیٹس جرائم پیشہ گروہوں کےلیے سہولت کا ذریعہ بن رہی ہیں، غلط نمبر پلیٹ رکھنے والے ڈرائیوروں کو 1,000 پاونڈ تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں