پیر,  24  اگست 2026ء
شام میں بشار الاسد دور کے مفتی اعظم شیخ احمد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

دمشق (روشن پاکستان نیوز) شام میں سابق دور کے مفتی اعظم شیخ احمدکو عمر قیدکی سزا سنا دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کی فوجداری عدالت نے شیخ احمد بدر الدین حسون کو سزا سنائی، عدالت نے شیخ احمد پر معزول صدر بشارالاسد کی حمایت کا الزام عائد کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم شیخ احمد پر فرقہ وارانہ فسادات کوبھڑکانےکے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے۔

سعودی عرب میں مقیم دو اوورسیز پاکستانیوں کو تمغہء امتیاز سے نواز دیا گیا

شیخ احمد بدرالدین2005 سے 2021  تک شام کے مفتی اعظم رہے، شیخ احمد کو بشارالاسد کے وفادار رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کی عدالتوں کی جانب سے 10شخصیات کو سزا ہوچکی ہے۔

مزید خبریں