پیر,  29 اپریل 2024ء
جنوبی افریقہ بس حادثہ، 45 افراد ہلاک، 8 سالہ بچی معجزاتی طور پر بچ گئی

جوہانس برگ(روشن پاکستان نیوز) جنوبی افریقہ میں مسافر بس کھائی میں جاگری، حادثے میں 45 افراد ہلاک جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ ڈرائیور کے موڑ کاٹتے ہوئے توازن کھونے کی وجہ سے بس گہری کھائی میں جاگری۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برج کی اونچائی تقریباً 50 میٹر (165 فٹ) تھی، زمین سے ٹکرانے کے باعث مسافر بس میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارروائیاں بھی تاخیر سے عمل میں لائی گئیں۔

مزید پڑھیں: لوئردیر:مسافربس کوحادثہ،40افرادزخمی

اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

بس حادثے کے نتیجے میں 45 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ واحد 8 سالہ بچی کو معجزاتی طور پر زندہ بچا لیا گیا۔ بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News