جمعرات,  16 مئی 2024ء
نصیر آباد پولیس کی کاروائی، لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس کی کاروائی، لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلا ت کے مطابق نصیرآباد پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم بلاول نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والدکی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم بلاول کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، زیادتی، ہراسمنٹ اورتشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News