جمعرات,  16 مئی 2024ء
شہید ماں کے بطن سے زندہ بچائی جانے وا لی فلسطینی بچی کا انتقال ہو گیا

 

غزہ (روشن پاکستان نیوز)گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی ماں کے پیٹ سے زندہ بچ جانے والی بچی بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔

اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری ہے۔ صہیونی فوج کے حملے میں ایک حاملہ خاتون بھی شہید ہوگئی۔

الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ صبرین الروح نامی بچی کا غزہ کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا تھا اور اسے پیدائش کے وقت سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

متوفی لڑکی کے چچا نے کہا کہ آج یہ لڑکی بھی ہمیں اسی طرح چھوڑ کر چلی گئی جس طرح اس کے والدین اور بہن ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News