جمعرات,  16 مئی 2024ء
راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری، 1400 سے زائد پولیس افسران واہلکارتعینات
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری، راولپنڈی پولیس کے 1400 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات، راولپنڈی پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 677 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
تفصیلات  کے مطابق راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، راولپنڈی پولیس کے 1400 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں، راولپنڈی پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 677 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، تھانوں کی پٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News