جمعه,  17 مئی 2024ء
روات،پولیس مقابلے میں دوملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)تھانہ روات کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران 02ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ملزمان سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد، شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس ایس پی آپریشنز۔

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 02ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،ملزمان سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔

نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ہلاک ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے،ملزمان کے دیگر فرارساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی۔

ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغرنے روات پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News