بدھ,  15 مئی 2024ء
محسن نقوی کی پاسپورٹ آفس آمد،رشوت وصولی پر شہری پھٹ پڑے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن آمد،شہریوں نے رشوت وصولی کے ثبوت دکھا کرشکایات کے انبار لگادیئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم،ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اورمسائل پوچھے۔شہریوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی رشوت مانگتی ہیں۔ پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں۔ گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے۔
محسن نقوی کاکہنا تھا کہ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ڈائریکٹر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے۔ ہر کوئی ایجنٹ اور عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے۔ آپ کے لئے آیا ہوں۔ شکایات کا ازالہ کروں گا۔خود وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرداخلہ کی نادرا میگا سنیٹرآمد،شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News