جمعرات,  16 مئی 2024ء
ریس کورس پولیس کی کاروائی،02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی کاروائی،02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار،چوری شدہ 05 موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت محسن جاوید اور زبیر کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 05 موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزمان موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News