جمعرات,  16 مئی 2024ء
لوئردیر:مسافربس کوحادثہ،40افرادزخمی

لوئر دیر (روشن پاکستان نیوز) لوئردیرمیں مسافربس کوحادثہ پیش آیا،40افرادزخمی ہوگئےمتعددکی حالت تشویشناک ہے۔


تفصیلات کےمطابق لوئردیرمیں خزانہ بائی پاس کےمقام پرمسافروں سےبھری بس حادثےکاشکارہوگئی۔مسافروں سےبھری بس گہری کھائی میں گرگئی۔

مزید پڑھیں: پسنی کی سمندری حدود میں فشنگ ٹرالر ڈوب گیا، 25 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا


ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیوں کاآغازکردیا،بس میں چالیس مسافرپھنس گئے،ریسکیونےبس میں پھنسےمسافروں کونکال کرتیمرگرہ ہیڈکوارٹررہسپتال منتقل کردیا۔


ریسکیوذرائع کےمطابق شدیدزخمیوں کوبعدمیں پشاورمنتقل کردیاگیا،حادثہ تیزرفتاری اورلاپروہی کی وجہ سےپیش آیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News