جمعرات,  16 مئی 2024ء
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف کے بانی سے چوتھی بار اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سیاسی اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خان کو کے پی کے مسائل اور فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News