راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
راولپنڈی میں جاری پاکستان کے ایک ہزارویں ون ڈے میچ میں عرفات منہاس نے ڈیبیو کیا اور اس تاریخی میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
عرفات منہاس پاکستان کی ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
اسپنر عرفات منہاس نے 10اوورز میں 52 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
گرین شرٹس کا ہزارواں ون ڈے میچ، دنیا کی تیسری ممتاز ٹیم بن گئے
عرفات منہاس سے قبل فاسٹ بولر ذاکرخان نے1984 میں ڈیبیوپر19 رنزکے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
عرفات منہاس کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔











