اتوار,  05 مئی 2024ء
رابی پیرزادہ نے غریب عورتوں پر گھر کے دروازے کھول دیئے ،راشن سے مالامال کردیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)ماضی کی گلوکارہ رابی پیرزادہ نےرمضان میں غریب عورتوں پر گھر کے دروازے کھول دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نےرمضان میں غریب عورتوں پر گھر کے دروازے کھول دیئے۔

اس حوالے سے ایک گفتگو میں رابی پیرزادہ نے کہاکہ انہوں نے غریب خواتین کیلئے اپنے گھر کے دروازے کھول دیئے ہیں ،رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہے ہر کسی کو گھر میں راشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ نے مجھے اس نیک کام کیلئے چنا ہے اور میں جتنا ممکن ہوسکاغریب خواتین کی مددکرونگا اور ان کا سہارا بنوں گی۔

انہوں نے کہاکہ ان کے دروازے پر آنے والی تمام غریب خواتین کو ضرورت کے مطابق راشن فراہم کیا جارہا ہے ۔

مزیدپڑھیں:صدر آصف زرداری سے شہبازشریف اور چودھری شجاعت کی ملاقاتیں

رابی پیرزادہ نے کہاکہ وہ ان دنوں پینٹنگ نہیں کررہیں کیونکہ رمضان کی وجہ سے وقت کی کمی ہے وہ عورتوں اور بچیوں کو سلائی اور کڑھائی کی تربیت بھی دے رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے کہاکہ جو غریب گھرانے کی لڑکیاں اپنے خاندان کی کفالت کرناچاہتی ہیں اور انکے پاس کوئی تجربہ نہیں تو ان کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں وہ یہاں آکر سیکھیں اور ان کو معقول وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کا مردوں کے ساتھ کام کرنا دشوار ہوتا ہے اور میں اپنی سطح پر جہاں تک ہو سکتا ہے ایسے پراجیکٹ سامنے لاتی رہوں گی جس سے غریب خاندانوں کی بھلائی ہو ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News