هفته,  18 مئی 2024ء
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیوں نہیں کی؟ خود ہی بول پڑے

پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی تقریب حلف برداری میں شرکت  نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ فارم 47کی حکومت اور ان کے غیرقانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی اہمیت نہیں،گورنر کی حلف برداری کی تقریب اتنی ضروری نہیں تھی کہ اپنا وقت ضائع کرتا،ان کا مزید کہناتھا کہ اس سے قبل بھی کسی فارم 47کی حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنے پر ہی مذاکرات ہوں گے، عمران خان

دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ صوبائی کابینہ اور وزیراعلیٰ کو حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی،شاید وزیراعلیٰ مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News