هفته,  18 مئی 2024ء
لاہور،کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24گھنٹےکھلارکھنےکااعلان

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے بعد وفاق میں محسن سپیڈ،وزیرداخلہ نے لاہور اور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکس (ٹویٹر)پیغام میں کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے نادرا میگا سینٹر کی طرح اب  لاہوراورکراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24گھنٹوں شہریوں کو سہولیات فراہم کرے گا ۔ شہریوں کے لیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال کاکہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے اعلان کے گارڈن ٹاؤن لاہور ،کراچی صدر کا پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلارہے گا۔

مزید پڑھیں: فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News