هفته,  18 مئی 2024ء
انوارالحق کاکڑ کو وزیرخارجہ بنایاجارہا ہے،مزمل اسلم کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو وزیرخارجہ بنایاجارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں پی ڈی ایم کی حکومت تھی ،تب اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے گندم کی درآمد کے لیے ای سی سی سے منظوری لی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے یہ معاملہ اگلی حکومت کوریفر کر دیا تھا اس کے بعد نگران حکومت بنی تھی اور انہوں نے یہ گندم درآمد کی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ نگران حکومت میں یہ گندم درآمد کی گئی، نگران حکومت جانے کے بعد جب نئی حکومت آئی تو شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد مارچ اور اپریل میں گندم درآمد کی گئی ۔

ایک اور سوال کے جواب میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ یہ حکومت صرف حکم کی غلام ہے سابق نگرا وزیراعظم اور سینٹر انوار الحق کاکڑ کو وزیر خارجہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News