هفته,  18 مئی 2024ء
شہبازشریف کاسعودی شاعر شہزادہ بدربن عبد المحسن کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف کاسعودی عرب کے معروف شاعر، ادیب، مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار۔

اپنے بیان  میں وزیراعظم نے کہاکہ شہزادہ بدربن عبد المحسن کی وفات یقینا سعودی عرب ہی نہیں پورے جزیرہ عرب میں ان کے مداحوں کے لئے بڑے غم کی خبر ہے

شہزادہ بدر کا لکھا سعودی عرب کے قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانے نغمہ ان کی یاد ہمیشہ دلاتا رہے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کی قیادت، عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔

وزیراعظم کی شہزادہ بدربن عبد المحسن کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News