هفته,  18 مئی 2024ء
کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل

ٹورنٹو(روشن پاکستان نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تین بھارتی شہریوں کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے۔

کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) کے مطابق ٹورنٹو میں سکھ ورثہ و ثقافت کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا قانون کی حکمرانی والا ملک ہے جس میں مضبوط اور آزاد نظامِ انصاف ہے اور ہماری حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کا عزم رکھتی ہے۔

ٹروڈو کا کہنا تھا کہ نجر کے قتل کے کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک اور انکوائری بھی جاری ہے جو صرف گرفتار تین افراد تک محدود نہیں۔

مزید پڑھیں: روات پولیس کی کاروائی،اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سکھ کمیونٹی کے بہت سے لوگ نجار کے قتل کے بعد خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے تاہم ہر کینیڈین شہری کو ملک میں امتیازی سلوک اور تشدد کی دھمکیوں سے محفوظ اور آزاد رہنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں شدید تناؤ کا شکار ہو گئے تھے کیونکہ ٹروڈو نے خالصتان علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News