کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کے 46 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں رواں برس 5 نومبر تک اسٹریٹ کرائم کے 46 ہزار 617 واقعات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 65 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل اور 182 زخمی ہوئے تاہم پولیس ریکارڈ کے مطابق دوران ڈکیتی مزاحمت قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 51 ہے۔
5 نومبر تک شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کے 16 ہزار 821 موبائل فون چھین لیے گئے، اس دوران شہریوں سے 1301 گاڑیاں، 28 ہزار 495 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق4 ہزار 273 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی جب کہ 25 ہزار 523 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔
کراچی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی واردات، ملزمان گھر سے 30 تولہ سونا اور ہزاروں ڈالر لے اڑے
رواں برس موبائل فون چھیننے کی یومیہ شرح 54.43 ، گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کی 4.21 جب کہ موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کی یومیہ شرح 92.21 رہی۔











