پیر,  03  اگست 2026ء
جنوبی وزیرستان لوئر میں دھماکا، مفتی جنا میر جاں بحق

جنوبی وزیرستان (روشن پاکستان نیوز) جنوبی وزیرستان کے رستم بازار میں ہونے والے دھماکے میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت مفتی جنا میر جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق نامعلوم افراد نے رستم بازار کے نچلے فلور پر بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے کا سبب بنا، دھماکے کا نشانہ مفتی جنا میر تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سوات کے علاقہ کبل میں امن پاسون کے احتجاجی مظاہرے میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

ذرائع کے مطابق مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم تھے اور قومی امن جرگوں میں بطور مقرر بھی شرکت کرتے رہے تھے۔

مزید خبریں